سَبعُ اَسمَآءِ تَسبِیح

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سَبعُ اَسمَآءِ تَسبِیح

مروی ہے کہ ایک دن حضور نبی کریم علیہ الصَّلٰوۃ والسلام نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا، اے علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اللہ رب العزت کے سات نام ہیں جو کہ خزانہ عرش پر لکھے ہوئے ہیں اور یہ سبع اسماء فرشتوں اور حاملانِ عرش کی تسبیح ہے۔ جو کوئی بندہ مومن روزانہ نماز پنجگانہ کے بعد ایک یاد دو مرتبہ پڑھنے پر ہمیشگی اختیار کرے گا۔ تو اللہ رب العزت اس کو ۲۵ چیزیں عطا فرماتا ہے۔

  وہ ہر دینی و دنیوی آفات و بلیات سے محفوظ رہتا ہے۔   چسم خلائق میں معزز ہوتا ہے۔   اللہ تعالیٰ اپنی تابعداری کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔   اللہ رب العزت دینی و دنیوی دولت سے نوازتا ہے۔   دشمن کے مقابلے میں فتح حاصل ہوتی ہے۔   نیک لوگوں کی صف کے درمیان سرخرو رہتا ہے۔

Continue reading

غلبہ نفس اور شیطان

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

غلبہ نفس اور شیطان

ہر عاقل کے لیئے شہوت کا خاتمہ کرنے کے لیئے بھوکا رہنا ضروری ہے۔ بھوک اللہ کے باغی نفس (نفس امارہ) کے لیئے قہر ہے۔ شیطان کا غلبہ زیادہ کھانے سے ہوتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:۔

 شیطان تمھارے جسم میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اس کے ان راستوں کو بھوک سے بند کر دو ۔قیامت کے دن بے شک وہ شخص اللہ کے زیادہ قریب ہوگا جس نے بھوک اور پیاس کی شدّت برداشت کی ہو گی۔ انسان کے لیئے سب سے زیادہ بربادی کی چیز پیٹ کی خواہشات ہیں۔ ہیٹ ہونے کی بدولت حضرت آدم علیہ السلام اور حوا زمین پر اتارے گئے۔ اس کی بدولت شجرہ ممنوعہ کے پاس جانے سے نہ ٹل سکے۔ یہ ہی مرکز شہوات ہے۔ Continue reading

غیبت

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

غیبت

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں غیبت کی مذمت فرمائی ہے۔  اور غیبت کر نے والے کو مردے کا گوشت کھانے والا قرار دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَلَا یَغتَب بُعضُکُم بَعضاً اَیُحِبُّ اَحَدُ کُم اَن یَّا کُلَ لَحمُ اَخِیہِ مِیتاً فَکَرِ ھتُمُوہُ۔

ترجمہ: اور تم میں سے کوئی ایک دوسرے کی غیبت نہ کرےکیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے تم اسے نا پسند کرتے ہو۔

Continue reading

بانجھ پن ختم کرنے کے لیئے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بانجھ پن ختم کرنے کے لیئے

چالیس روز تک سورۃ مزمل ہر روز ایک مرتبہ  پڑھ کر کسی چیز پر دم کر کے کھلا دیں۔شروع چاند سے بعد نماز فجر پڑھا کریں۔انشاء اللہ مراد حاصل ہو گی۔سات روزے رکھیں اور وقت افطار اکیس مرتبہ  یا مصور پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔انشای اللہ حق تعالیٰ فرزند نیک عطا فرمائے گا۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت عمل

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت عمل

حضور سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن کے خطرہ کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِھِم وَ نَعُوذُ بِکَ مِن شُرُورِھِم ۔ ترجمہ: اے اللہ ! ہم تجھ کو ان دشمنوں کے مقابلے پر پیش کرتے ہیں۔اور ان کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔

(ابو داؤد شریف)

دشمن سے حفاظت

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دشمن سے حفاظت

سورۃ یونس کا یہ  نقش پاک عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر گلے میں ڈالا جائے تو بفضل باری تعالیٰ دشمن اور حاسد کے شر سے محفوظ رہیں گے۔اور اگر یہ ہی نقش کسی آسیب زدہ کے گلے میں ڈالا جائے تو آسیب بھی دور ہو گا۔ انشاء اللہ۔ نقش یہ ہے :۔ ۷۸۶

عملِ یا وَدُود

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عمل یا وَدُود

کسی کو اپنی محبت میں مبتلا کرنے کی غرض سے چاہیئے کہ اسم پاک  یا ودود  ۱۰۰۰ مرتبہ ایک ہی نشت میں پڑھا جائے اور پڑھنے کے بعد چینی، نمک، یا پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ اگر کسی صورت ہو کہ مطلوب کو چینہ، نمک، پانی پر دم کر کے کھلایا نہ جا سکے تو کسی بھی مٹھائی یا پان، سپاری پر دم کر کے کھلایا جا سکتا ہے۔ اول و آخر درود شریف گیارہ ۔گیارہ مرتنہ پڑھیں۔اسم کا ورد کرتے ہوئے مطلوب کا تصور قوی رکھیں۔

عمل ِ حب

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عملِ حب

اگر کسی کے دل میں جگہ بنانی ہو اور دوسری جانب سے مثبت جواب نہ ملتا ہو تو اس آیت شریف کا عمل تیر بہدف ہے۔ان آیات کریمہ کو ۱۱ مرتبہ پڑھ کر مطلوب (جس کو محبت میں مبتلا کرنا ہو) کسی کھانے یا پلانے کی کی چیز پر دم  کر استعمال کروائیں۔انشاء اللہ تعالیٰ مقصد ضرور حاصل ہوگا۔ اول و آخر درود شریف پڑھنا لازمی ہے۔آیت مبارکہ یہ ہے۔

 ھُوَ الَّذِی اَیَّدَکَ بِنَصرِہِ وَ بِا لمُوءَ مِنِینَ وَاَلفَّ بَینَ قُلوُ بِھِم لَو اَلفَقتَ مَا فِی الَّا رضِ جَمِیعاً مَّا الَّفَتَ بَینَ قُلُو بِھِم وَلکِنَّ اَلَّفَ بَینَھُم اِنَّہ عَزِیز حکیم ۔

حصول رزق کا نقش

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حصول رزق کا نقش

اس نقش پاک کو باوضو حالت میں لکھ کر چاندی کی انگوٹھی پر کندہ کروا کر پہنا جائے تو رزق حلال میں خوب اضافہ ہوتا ہے۔اور مال و دولت کی فراوانی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ نقش یہ ہے۔

نقش کو زعفران و گلاب و مشک کی سیاہی سے بنایا جائے۔